حکومت نے بے گناہ ہندوستانی شہری کلبھوشن یادو کو پھانسی کی سزا سنائے جانے
پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے آج پاکستان کو سخت وارننگ دی کہ اگر اس پر
عمل کیا گیا تو یہ منصوبہ بند قتل ہوگا اور پڑوسی ملک کو باہمی تعلقات کے
حوالے سے سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔بحریہ کے ریٹائرڈ افسر جادھو کو پاکستان کی ایک فوجی عدالت کی جانب سے
پھانسی کی سزا سنائے
جانے کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے سخت مذمت کی اور
کہا کہ انصاف کے فطری عمل اور اقدار کی مکمل طورپر خلاف ورزی کرتے ہوئے
ایک معصوم شخص کو سزا سنائی گئی ہے۔اراکین کی جانب سے تشویش کے اظہار کے بعد وزیر خارجہ سشما سوراج نے دونوں
ایوانوں میں دیئے گئے اپنے بیان میں کہا کہ پورا ملک جادھو کے تعلق سے فکر
مند ہے اور ان کو بچانے کے لئے حکومت ہر قدم اٹھائے گی۔